Mar ۲۳, ۲۰۱۷ ۰۹:۵۵ Asia/Tehran
  • برطانوی پارلیمنٹ واقعہ میں حملہ آور سمیت پانچ افراد ہلاک، چالیس زخمی

برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے رونما ہونے والے واقعے میں حملہ آور سمیت پانچ افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہوگئے۔

لندن میں پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے ویسٹ منسٹر پل پر کار میں سوار حملہ آور پیدل افراد کو کچلتا ہوا پارلیمنٹ کی عمارت تک جا پہنچا اسی دوران کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 30 افراد زخمی ہوگئے۔ گاڑی سے کچل کر تین افراد مارے گئے۔ حملہ آور نے پل عبور کرنے کے بعد پارلیمنٹ کی طرف جانے کی کوشش کی جہاں پولیس اہلکار کی جانب سے روکنے پر حملہ آور نے چاقووں کے وار سے پولیس آفیسر کو ہلاک کردیا جبکہ میٹرو پولیٹن پولیس نے چاقو بردارشخص کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ حملہ آور ایک تھا جس نے پہلے ویسٹ منسٹر پل پر لوگوں کو اپنی گاڑی سے ٹکریں ماریں جس کے بعد پارلیمنٹ کی راہداریوں تک پہنچنے کی کوشش کی جبکہ مرنے والوں میں ایک پولیس آفیسر اور تین راہگیر شامل ہیں۔ برطانوی وزیراعظم تھریسا مے اپنی گاڑی میں پارلیمنٹ ہاؤس پہنچی ہی تھیں  کہ یہ واقعہ رونما ہوا۔

ٹیگس