Mar ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۹:۴۷ Asia/Tehran
  • برطانوی وزیراعظم نے سیکورٹی اداروں کی کمزوری کا اعتراف کر لیا

برطانیہ کی وزیراعظم تھریسا مئے نے کہا ہے کہ بدھ کے روز پارلیمنٹ کے احاطے میں حملہ کرنے والا شخص کو سیکورٹی ادارے پہلے سے پہچانتے ہیں۔

جمعرات کو پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے وزیراعظم تھریسا مئے نے کہا کہ حملہ آور برطانیہ میں پیدا ہوا ہے اور پولیس اور سیکورٹی ادارے اسے اچھی طرح پہچانتے ہیں۔ انہوں نے ملک کے سیکورٹی اداروں کی کمزوری کا بھی اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ خطرات کی سطح بہت بلند ہے اور آئندہ بھی ایسے حملوں کا امکان پایا جاتا ہے۔
برطانیہ اور یورپ کے دیگر ممالک، ایسے وقت میں دہشت گردی کے فروغ پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ ان ہی ممالک نے شام میں حکومت مخالفین کو مسلح کر کے، دہشت گرد گروہ داعش کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ دہشت گرد گروہ داعش نے برطانوی پارلیمنٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ فرانس پریس کے مطابق داعش کی ویب سائٹ نے دعوی کیا کہ برطانوی پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والا شخص، داعش گروہ کا رکن تھا۔

ٹیگس