Mar ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۹:۴۹ Asia/Tehran
  • ایٹمی ہتھیاروں میں کمی کے لئے روس کا مشروط اعلان آمادگی

روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایٹمی ہتھیاروں میں کمی کئے جانے کے بارے میں مذاکرات کےلئے آمادہ ہے۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ماسکو ایٹمی ہتھیاروں میں مزید کمی کے امکان کے بارے میں مذاکرات کے لئے تیار ہے  بشرطیکہ اس میں صرف تعداد کو مدنظر نہ رکھا جائے بلکہ تمام عوامل کو شامل کیا جائے۔
سرگئی لاوروف نے کہا کہ ابھی وہ وقت نہیں آیا ہے کہ تمام ایٹمی ہتھیاروں کو نابود کر دیا جائے۔
ایٹمی ہتھیاروں میں کمی کے بارے میں روس کے وزیر خارجہ کے اس موقف کو، روسی ایٹمی گوداموں میں ہتھیاروں اور خاص طور سے ایٹمی وار ہیڈز میں کمی سے متعلق امریکی اور مغربی مطالبے کا جواب سمجھا جارہا ہے۔
البتہ لاوروف کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ امریکہ آئندہ دس برس میں اپنے ایٹمی ہتھیاروں کی جدید کاری پر تین سو پچاس ارب سے زائد ڈالر کے اخراجات کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

ٹیگس