Mar ۲۳, ۲۰۱۷ ۲۰:۱۰ Asia/Tehran
  • بیلجیئم میں پیدل چلنے والوں کو گاڑی تلے روندنے کی کوشش

بیلجیئم کی پولیس نے شمالی شہر اینٹ ورپ میں لوگوں کو گاڑی تلے روندنے کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔

فرانس پریس نے بیلجیئم کی پولیس کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اینٹ ورپ سٹی کے تجارتی علاقے مائر میں مجمعے کی جانب تیزی کے ساتھ گاڑی چلانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
اس رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والے شخص کی گاڑی پر فرانس کی نمبر پلیٹ لگی ہوئی ہے۔ پولیس نے واقعے کے محرکات کے بارے میں کچھ بھی بتانے سے گریز کیا ہے۔
واضح رہے کہ اینٹ ورپ، دارالحکومت برسلز کے بعد بیلجیئم کا دوسرا بڑا شہر شمار ہوتا ہے۔

ٹیگس