Mar ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۰:۳۱ Asia/Tehran
  • ایران - روس دفاعی تعاون میں امریکی پابندیاں غیرمؤثر

روس کی ہتھیاروں اور جدید ٹیکنالوجی کی معروف کپمنی کے عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ دفاعی تعاون پہلے سے طے شدہ فریم ورک کے تحت جاری ہے اور ایران پر فوجی ساز و سامان امریکی پابندیاں، اس تعاون پر اثرانداز نہیں ہوں گی۔

روسی دفاعی ساز و سامان بنانے والی كمپنی كے بين الاقوامي شعبے كے ڈائريكٹر وكٹر كلدوف نے ايران كے ساتھ روس كے دفاعی تعاون كی اہميت کا ذکر کرتے ہوئے كہا كہ روس كا ايران كے ساتھ دفاعی اور فوجی تعاون، بين الاقوامی قوانين كے تحت جاری ہے۔

وكٹر كلدوف كا کہنا تھا کہ ايران كے روس کے دفاعی تعلقات ميں كمی نہيں ہوئی ہے بلكہ اس تعلقات میں مشتركہ جوہری معاہدے جيسے بين الاقوامی معاہدے كے بعد مزيد اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے ايران پر يک طرفہ پابنديوں كی مخالفت كرتے ہوئے كہا كہ ہم اس قسم كی پابنديوں كو بين الاقوامی قوانين كی خلاف ورزی قرار ديتے ہيں لہذا اس قسم كی پابندياں روس كے لئے كوئی اہميت نہيں ركھتیں۔

ٹیگس