Mar ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۸:۳۲ Asia/Tehran
  • مصر کے سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک کو آزاد کر دیا گیا

مصر کے سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک کو چھے سال بعد رہا کر دیا گیا اور وہ اپنے گھر پہنچ گئے ہیں

مصر کےذرائع ابلاغ کے حوالے سے فارس خبر رساں ایجنسی نے خبر دی ہے کہ حسنی مبارک کو عدالت کے حکم پر فوجی اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے اور وہ مصر الجدیدہ میں اپنے گھر واپس لوٹ گئے ہیں۔حسنی مبارک کے وکیل نے مصری اخبار الیوم کو بتایا ہے کہ ان کے موکل نے آج اپنے گھر والوں اور دوستوں کے ساتھ صبح کا ناشتہ کیا۔مصرکے سابق صدر حسنی مبارک پر دانستہ قتل، مصری مظاہرین کے قتل عام، مظاہرین کو کچلنے، مصری مظاہرین کو اپنے مطالبات سے دستبرداری پر مجبور کرنے اور اپنی حکومت کے عہدیداروں کی زبردستی حمایت نیز اقتدار میں باقی رہنے کی کوشش جیسے الزامات عائد کئے گئے تھے۔دوسری جانب قاہرہ کے المعادی علاقے میں ہونے والے ہینڈ گرنیڈ کے ایک دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔

ٹیگس