Mar ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۰ Asia/Tehran
  • فرانس کے شہر لیل میں فائرنگ 3 زخمی

فرانس کے شہر لیل کے میٹرو اسٹیشن کے اطراف میں فائرنگ کے واقعے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

خبروں کے مطابق نامعلوم مسلح شخص نے، لیل سٹی کے ایک میٹرو اسٹیشن کے قریب لوگوں پر فائرنگ کی ہے جس میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔فرانس کی پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے دس خول برآمد کیے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں بظاہر دہشت گردی کا امکان دکھائی نہیں دیتا۔تاحال حملہ آور اور حملے کے محرکات کے بارے میں بھی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوسکی ہے تاہم خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ اسمگلروں کے دوگروہوں کے درمیان مخاصمت کا نتیجہ ہے۔