Mar ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۵ Asia/Tehran
  • ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور شکست:کانگریس نے صحت بل واپس کردیا

امریکی میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تجویز کردہ ہیلتھ کیئر بل پر پارلیمان میں ووٹنگ آخری لمحوں میں موخر کردی گئی اور بل کو واپس کردیا گیا

امریکی ایوان نمائندگان کے ڈیموکریٹ ارکان نے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے صحت سے متعلق اصلاحات بل کو امریکی ایوان کی جانب سے مسترد کیے جانے کو امریکی عوامی کی عظیم فتح قرار دیا ہے۔امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک پارٹی کی ڈپٹی لیڈر لینڈا سانچز نے کہا ہے کہ ری پبلکن پارٹی سات برس سے ، اوباما کیئر پروگرام کا متبادل لانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن انہیں آج بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے جو عوام کی نئی کامیابی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے چوبیس مارچ کو ریپبلکن ارکان سے صحت بل کی حمایت میں ووٹ ڈالنے کا کہا تھا، مگر یہ بل کانگریس کی جانب سے مطلوبہ حمایت حاصل نہیں کرپایا، ان کا پیش کردہ بل کچھ ہی منٹ میں واپس کردیا گیا۔خیال رہے کہ صحت سے متعلق اصلاحات ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی انتخابی مہم کا اہم حصہ تھیں اور انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ واحد شخص ہیں جو امریکا کے صحت کے نظام کو درست کرسکتے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ بل میں جہاں براک اوباما کے ہیلتھ منصوبے  اوباما کیئر  مخالفت کی گئی تھی، وہیں اس کے ذریعے لوگوں کی انشورنس اوردیگر سہولیات کو بھی ختم کیا گیا تھا۔ اوباما کیئر پروگرام کے تحت دو کروڑ امریکی شہریوں کو میڈیکل بیمے کی سہولت حاصل ہے۔

ٹیگس