Mar ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۷:۴۹ Asia/Tehran
  • امریکہ یورپی ملکوں کو علیحدگی پر اکسانا بند کرے، چیئرمین یورپی کمیشن

یورپی کمیشن کے چیئرمین نے کہا ہے کہ یورپ کے بارے میں امریکی پالیسیوں کے نتیجے میں بلقان کے علاقے میں نئی جنگ کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

بریسلز سے موصولہ خبروں کے مطابق یورپی کمیشن کے چیئرمین جان کلوڈ یونکر نے ایک امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رکن ملکوں کو مسلسل یورپی یونین سے نکلنے کی ترغیب دلا رہے ہیں۔جان کلوڈ یونکر نے خبردار کیا کہ امریکی صدر کی یہ پالیسی، بلقان کے علاقے میں نئی جنگ پر منتج ہوسکتی ہے۔یورپی کمیشن کے چیئر مین نے کہا کہ انہوں نے امریکہ کے نائب صدر مائک پینس کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقات میں واضح کردیا ہے کہ امریکہ کو یورپی ملکوں کو اس یونین سے علیحدگی پر اکسانے کا سلسلہ بند کر دینا چاہیے۔قابل ذکر ہے کہ نئی امریکی حکومت اور یورپی یونین کے درمیان، عالمی تجارت، دفاعی اخراجات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق معاہدے سمیت متعدد معاملات پر شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔

ٹیگس