Mar ۲۵, ۲۰۱۷ ۲۰:۳۲ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں درجنوں ہلاک اور زخمی

امریکہ بھر میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں اڑسٹھ افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

امریکہ میں فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے مرکز کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے اٹھہتر واقعات ریکارڈ کیے گئے جن میں مجموعی طور پر پچیس افراد ہلاک ہوگئے۔ مذکورہ مرکز کے مطابق فائرنگ کے سب سے زیادہ واقعات ریاست میسوری، پینسلوانیا اور ارکنساس میں پیش آئے۔رواں سال کے آغاز سے اب تک امریکہ میں فائرنگ کے تیرہ ہزار ایک سو چون واقعات میں تین ہزار تین سو پینتالیس افراد ہلاک اور چھے ہزار تین سو ترپن افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں ایک سو تیس افراد کی عمریں گیارہ سال سےکم بتائی جاتی ہیں جبکہ چھے سو ستتر نوجوان بھی مارے گئے ہیں۔امریکہ میں آبادی کے تناسب سے کہیں زیادہ ہتھیار لوگوں کے پاس موجود ہیں جبکہ امریکی کانگریس میں اسلحہ لابی کے اثر و رسوخ کی بنا پر اب تک ہتھیاروں تک رسائی کو کنٹرول کرنے کے لیے کوئی اقدام عمل میں نہیں لایا جا سکا ہے۔

ٹیگس