Mar ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۷:۴۸ Asia/Tehran
  • برطانیہ: ایک عمارت میں دھماکہ، 30 سے زائد زخمی

شمال مغربی برطانیہ کے شہر لیورپول میں ہونے والے ایک دھماکے میں تیس سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق یہ مشکوک دھماکہ اتوار کے روز جنوبی لیور پول کی ایک رہائشی عمارت میں ہوا جس کے نتیجے میں چونتیس افراد زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ کہا جا رہا ہے کہ دھماکہ گیس لیکیج کی وجہ سے ہوا جس کے نتیجے میں عمارت کو زبردست نقصان پہنچا۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ مذکورہ عمارت کا ملبہ اطراف کی عمارتوں اور گھروں سے بھی ٹکرایا۔ پولیس نے اطراف کی عمارتوں کو خالی کرا لیا جبکہ تقریبا سو افراد کو عارضی طور پر علاقے کے کلیسا منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ٹیگس