Mar ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۰:۱۰ Asia/Tehran
  • امریکا کا مزید تین سو فوجی افغانستان بھیجنے کا اعلان

امریکا نے رواں سال کے موسم بہار میں مزید 300 فوجی افغانستان بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فوجی افغان فورسز کو تربیت دینے والی نیٹو فورسزکی مدد کریں گے۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ موسم بہار میں افغان صوبے ہلمند میں 300 کے قریب میرینز بھیجے جائیں گے جہاں امریکی فوج 2014 سے طالبان کے ساتھ لڑائی میں مصروف ہے۔ یہ میرینزافغان فوج کو تربیت دینے والے فوجی اتحاد نیٹو کی مدد کریں گے۔ امریکہ افغانستان میں اپنی فوجی موجودگی کا بہانہ بنا کر اس ملک کے قدرتی وسائل کو لوٹ رہا ہے۔

دریں اثناافغانستان کے صوبہ فراہ میں طالبان کے حملے میں 8 پولیس اہلکار ہلاک اور 16زخمی ہوگئے۔ صوبہ فراہ میں طالبان نے پولیس چوکی پر حملہ کیا۔ جھڑپ میں 8 طالبان بھی مارے گئے۔

ٹیگس