Mar ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۸:۱۳ Asia/Tehran
  • اوباما دور حکومت میں پاس کئے گئے قانون کی منسوخی

امریکی ایوان نمائندگان نے انٹرنیٹ پرائیویسی رول نامی قانون کو کہ جسے سابقہ حکومت نے منظوری دی تھی منسوخ کر دیا۔

فاکس نیوز کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان نے باراک اوباما کے دور حکومت کے آخری مہینوں میں پاس کئے گئے انٹرنیٹ پرائیویسی رول کو منسوخ کر دیا-

ایوان نمائندگان میں فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن ایف سی سی نے دعوی کیا ہے کہ انٹرنیٹ پرائیویسی رول کی منسوخی سے انٹرنیٹ کے صارفین اور کمپنیوں کی کارکردگی پر زیادہ نظر رکھی جا سکے گی-

امریکی ایوان نمائندگان نے دو سو پانچ ووٹوں کے مقابلے میں دو سو پندرہ ووٹوں سے مذکورہ قانون کو منسوخ کر دیا اور بل کو دستخط کے لئے صدر ٹرمپ کے پاس بھیجوا دیا-

امریکی ایوان نمائندگان کا یہ اقدام ریپبلیکن ارکان کی ان وسیع کوششوں کا ایک حصہ ہے کہ جن کے تحت وہ ان قوانین کو منسوخ  کرا رہے ہیں جو بارک اوباما نے اپنے  دور حکومت کے آخری مہینوں میں نافذ کئے تھے-

اس درمیان امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس ارکان کی لیڈر نینسی پیلوسی نے اس اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ پرائیویسی رول کو منسوخ کرنے کا بل عوام کی تشویش اور پریشانیوں کو نظر انداز کر رہا ہے-

ٹیگس