Mar ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۸:۱۴ Asia/Tehran
  • مغربی ملکوں میں عوامی مظاہروں کو کچلے جانے کی کارروائیوں پر روس کی تنقید

روس نے مغربی ملکوں میں عوامی مظاہروں کو کچلنے کے اقدامات میں شدت پر تنقید کی ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخا رووا نے جمعرات کو اپنے بیان میں مغربی ملکوں کی طرف سے روس میں مخالفین کے ساتھ سختی سے پیش آنے سے متعلق عائد الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کئی مغربی ملکوں نے ماسکو میں کچھ مظاہرین کو حراست میں لئے جانے پر تنقید کی ہے جبکہ مغربی ملکوں میں کبھی بھی مظاہرین سے پرامن طریقے سے نہیں نمٹا جاتا اور بیشتر مغربی ملکوں میں مخالفین کے مظاہروں کو کچل دیا جاتا ہے-

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ امریکا اور بعض مغربی ملکوں منجملہ فرانس میں مظاہرین کو کچلے جانے سے متعلق جو تصاویر انٹرنیٹ پر موجود ہیں ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ جمہوریت کے دعویدار کس طرح سے اپنے مخالفین کے مظاہروں کو کچل دیتے ہیں-

انہوں نے کہا کہ مغربی ملکوں کا یہ دعوی کہ روس انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے بے بنیاد ہے- روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ امریکا اور مغربی ممالک روس میں مخالفین کے مظاہروں اور یورپی ملکوں میں احتجاجی مظاہروں کے سلسلے میں دوہرے معیار اپناتے ہیں-  

 

ٹیگس