Apr ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۷ Asia/Tehran
  • امریکہ: شکاگو میں فائرنگ کے واقعات

امریکی شہر شکاگو کے مختلف علاقوں میں دو روز کے دوران تشدد اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں کم از کم چھے افراد ہلاک اور سترہ دیگر زخمی ہو گئے۔

فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ مغربی شکاگو میں واقع ایک پارک میں ایک کار میں سوار مسلح افراد نے چھے راہگیروں پر حملہ کر دیا اور فرار ہو گئے۔

اس حملے میں دو افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔ جمعے کی شب اور  ہفتے کے روز بھی اسی طرح کے کئی واقعات رونما ہو ئے جن میں ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد کی عمریں، انّیس سے پینتیس برس کے درمیان بتائی گئی ہیں۔

 شکاگو ان شہروں میں ایک  ہے کہ جہاں فائرنگ اور تشدد کے واقعات زیادہ رونما ہوتے ہیں۔ اے بی سی، ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آغاز سے اب تک شیکاگو میں سات سو سے زائد افراد فائرنگ کا نشانہ بن چکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں آبادی کے مقابلے میں ہتھیار رکھے جانے کا اوسط کافی زیادہ ہے اور نوّے فیصد لوگ، اپنے پاس ہتھیار رکھتے ہیں جبکہ امریکی کانگریس میں اسلحہ ساز فیکٹریوں کے اثرورسوخ کی بنا پر اب تک ہتھیاروں کو کنٹرول کئے جانے کا کوئی قانون پاس نہیں کیا جا سکا ہے۔

ٹیگس