Apr ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۸ Asia/Tehran
  • ٹرمپ مخالف مظاہرے میں شریک متعدد افراد گرفتار

امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ ریاست میشیگن میں صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف ہونے والے مظاہرے میں شریک تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

امریکی پولیس  کا کہنا ہے کہ ریاست میشیگن کے شہر گرینڈ رپیڈز میں لوگوں نے ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے اور ریاستی حکام کے خلاف نعرے لگائے اور ان پالیسیوں کو غیر انسانی قرار دیا- 

ٹرمپ کے ذریعے مہاجروں کے خلاف جاری کئے گئے فرمان کے بعد سے امریکا کے مختلف شہروں میں مسلسل مظاہرے ہو رہے ہیں-

چھے اسلامی ملکوں کے  شہریوں کے خلاف ٹرمپ کے فرمان پر امریکا میں مقیم پناہ گزینوں اور خاص طور پر میکسیکن مہاجروں اور امریکی مسلمانوں میں تشویش پائی جا رہی ہے-

البتہ ٹرمپ کے اس فرمان کو عمل درآمد کو امریکی ریاست ہاوائی کی فیڈرل عدالت نے معطل کر دیا-

ٹیگس