Apr ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۶:۰۵ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کو تین مزید جنگی طیارے ملیں گے

صیہونی حکومت، امریکہ سے مزید تین ایف پینتیس جنگی طیارے حاصل کرے گی۔

صیہونی حکومت اور امریکی کمپنی لاکھینڈ کے درمیان ہونے والے معاہدے کی بنیاد پر آئندہ برسوں میں صیہونی حکومت کو پچاس لڑاکا طیارے دیئے جائیں گے-

جدید ترین ایف پینتیس جنگی طیاروں کی پہلی کھیپ نومبر دو ہزار سولہ میں صیہونی حکومت کو ملی تھی-

ہر طیارے کی قیمت گیارہ ملین ڈالر ہے جسے امریکہ ادا کرے گا-

صیہونی ذرائع نے چند مہینے پہلے اعلان کیا تھا کہ امریکہ نے صیہونی حکومت کو دو سو پینتیس ملین ڈالر میزائلی سسٹم اپڈیٹ کرنے کے لئے دیئے ہیں-

امریکی کانگریس کی رپورٹ کے مطابق امریکہ، انیس سو باسٹھ سے اب تک صیہونی حکومت کو ایک سو چوبیس ارب ڈالر سے زیادہ مدد فراہم کر چکا ہے-

اسرائیل کے لئے امریکہ کی فوجی و مالی مدد ایسی حالت میں جاری ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے خلاف مسلسل جرائم انجام دے رہا ہے-

واضح رہے کہ اسرائیل نے امریکہ کی سیاسی حمایت سے مقبوضہ فلسطین میں ایک اپارتھائیڈ حکومت قائم کر رکھی ہے-