Apr ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۷:۵۴ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ کے تازہ ترین واقعات میں بارہ ہلاک

امریکہ کے مختلف علاقوں میں تشدد کے تازہ ترین واقعات میں بارہ افراد ہلاک ہو گئے۔

 امریکہ میں مسلح تشدد کے واقعات درج کرنے والے ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے سینتالیس واقعات درج کئے گئے ہیں-

امریکہ کے مختلف علاقوں میں ہونے والے ان واقعات میں کم سے کم بارہ افراد ہلاک اور ستائیس زخمی ہوئے ہیں-

اس رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ فائرنگ کے اکثر واقعات ریاست واشنگٹن، جورجیا اور کنتاکی میں ہوئے- 

امریکہ کی مختلف ریاستوں میں بڑی تعداد میں ہونے والے فائرنگ کے واقعات کی وجہ اس ملک میں اسلحے پر کنٹرول کے لئے کسی ٹھوس قانون کا نہ ہونا ہے-  

 

ٹیگس