Apr ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۸:۲۷ Asia/Tehran
  • امریکہ میں سعودی عرب کو گائیڈڈ بم بیچنے پر غور

یمن میں سعودی عرب کے جرائم جاری ہیں اور امریکی حکومت اسے گائیڈڈ بم بیچنے کا جائزہ لے رہی ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت، سعودی عرب کو ہتھیار بیچنے کی بنا پر یمنی عوام کے قتل عام میں شریک ہے-

ایک امریکی عہدیدر نے دعوی کیا ہے کہ واشنگٹن چاہتا ہے کہ سعودی عرب، گائیڈڈ بموں کے مناسب استعمال کے وعدے کی ضمانت فراہم کرے-

  امریکہ کی اس کوشش کا مقصد اپنے اوپر ہونے والی اس تنقید کو کم کرنا ہے جو یمنی بچوں کے قاتل جارح سعودی عرب کو ہتھیار فروخت کرنے کی بنا پر اس پر ہو رہی ہے-

اس امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ گائیڈد میزائل سسٹم کی مالیت، تین سو نوے ملین ڈالر ہے اور اس میں غیرگائیڈڈ ہتھیاروں کو گائیڈڈ ہتھیار میں تبدیل کرنے کی بھی صلاحیت پائی جاتی ہے اور توقع ہے کہ سعودی عرب، یمن میں اپنے اہداف کو زیادہ باریکی سے نشانہ بنائے گی-

واشنگٹن کی جانب سے ریاض کی جاری حمایت کے تناظر میں امریکی وزارت خارجہ نے نو اگست دو ہزار سولہ کو ریاض کو ایک ارب ایک سو پچاس ملین ڈالر مالیت کے اسلحے کی فروخت کی توثیق کر دی ہے-

اس معاہدے کے مطابق امریکہ، سعودی عرب کو ایک سو ترپن ٹینک، فوجی ساز و سامان اور اسلحے فروخت کرے گا- سعودی عرب، امریکہ اور علاقے کے بعض ممالک کی مدد سے تقریبا تین برسوں سے یمن کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے ہے-

ان حملوں میں دسیوں ہزاروں افراد شہید  و زخمی اور لاکھوں دربدر اور بے گھر ہو چکے ہیں-

 

ٹیگس