Apr ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۷:۳۳ Asia/Tehran
  • امریکی حکومت کے شٹ ڈاؤن کا خطرہ

اٹھائیس اپریل کو نصف شب تک اگر امریکہ کے سرکاری اداروں کا بجٹ منظور نہ ہوا تو امریکی حکومت شٹ ڈاؤن کا شکار ہو گی۔

سی این این نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ڈیموکریٹ پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ میکسیکو کے ساتھ دیوار حائل کی تعمیر کے لئے بجٹ مختص کئے جانے کے خلاف ہیں اور اگر اس کے لئے بجٹ مختص کیا گیا تو ہم ووٹ نہیں دیں گے۔
سی این کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریپبلکن نے بھی اعلان کیا ہے کہ ان کی ترجیح، سرکاری اداروں کے لئے بجٹ کی منظوری ہے تاکہ حکومت اپنا کام جاری رکھ سکے۔
امریکی سینٹ میں ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنما چک شومر نے اس سے پہلے دھمکی دی تھی کہ اگر نئے مالی بجٹ میں میکسیکو سے محلقہ سرحدوں پر دیوار حائل کی تعمیر کے لئے بجٹ مختص کیا گیا تو ڈیموکریٹ ، حکومت امریکہ کو معطل کردیں گے۔
اگر کانگریس میں امریکہ کی فیڈرل حکومت کا بجٹ منظور نہیں ہوگا تو امریکہ کے سرکاری ادارے اپنی خدمات جاری نہیں رکھ پائیں گے جسے اصطلاح میں شٹ ڈاؤن کہا جاتا ہے۔ دوہزار تیرہ میں باراک اوباما کی حکومت کے زمانے میں بھی وہائٹ ہاؤس اور ریپبلکن کے درمیان اسی طرح کی کشمکش پیدا ہوگئی تھی اور امریکہ کے سرکاری ادارے سولہ دنوں کے لئے معطل ہوگئے تھے۔