Apr ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۱ Asia/Tehran
  • فرانس: انتخابات کے بعد احتجاج، متعدد گاڑیاں نذرآتش

فرانس میں صدارتی انتخابات کے بعد پیرس میں مظاہرین نے احتجاج کے دوران متعدد گاڑیوں کو آگ لگادی جس کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے۔

فرانسیسی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں صدارتی انتخابات  کے پہلے مرحلے کے نتائج سامنے آنے کے بعد احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا۔ مظاہرین نے قوم پرست امیدوار مارین لی پین کی امیگریشن اور نسل پرستانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہروں میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ مظاہرین کو روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی۔ مشتعل مظاہرین نے متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی جبکہ پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ ابتدائی نتائج کے مطابق خاتون امیدوار مارین لی پین اور ایمانول ماکروں کامیاب ہوگئے ہیں، اب ان دونوں کے مابین مقابلہ 7 مئی کو ہوگا۔

ٹیگس