Apr ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۱:۱۰ Asia/Tehran
  • ویانا میں جوہری معاہدے سے متعلق اجلاس منعقد

ویانا میں آج جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کی 7ویں نشست کا انعقاد ہو گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ 5+1 کے وفود جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کی 7ویں نشست میں شرکت کے لئے ویانا پہنچ گئے ہیں اور اس حوالے سے دوطرفہ اجلاس کا انعقاد کیا جارہا ہے.

ايران کے وفد ميں دو سنئير جوہری مذاكرات كار سيدعباس عراقچی اور مجيد تخت روانچی شامل ہيں جنہوں نے گزشتہ روز بين الاقوامی جوہری توانائی ادارے كے ڈائريكٹر جنرل يوكيا آمانو اوراسی طرح چين، روس اور يورپی يونين كے وفود كے ساتھ ملاقات كی۔

واضح رہے کہ سيد عباس عراقچی اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی نائب سربراہ، ہلگا اشميت اس اجلاس كی مشتركہ صدارت كريں گے.

 

ٹیگس