Apr ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۶:۳۵ Asia/Tehran
  • ہولوکاسٹ کا انکار کرنے والوں کے بارے میں ٹرمپ کا موقف

امریکی صدر ٹرمپ نے صیہونیوں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے کہا ہے کہ جو لوگ ہولوکاسٹ کا انکار کرتے ہیں ہم ان کی مذمت کرتے ہیں

ٹرمپ نے نام نہاد ہولوکاسٹ کے دن کی مناسبت سے ریڈیو سے نشر ہونے والے اپنے خطاب میں کہا ہم ان لوگوں کے اقدام کی مذمت کرتے ہیں جو ہولوکا سٹ کا انکار کرتے ہیں - امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی اس تقریر میں دعوی کیا کہ جولوگ اس بات سے انکار کرتے ہیں کہ نازی جرمنوں نے ساٹھ لاکھ یہودیوں کاقتل عام کیا ہے وہ خود بقول ٹرمپ اس وحشیانہ اقدام میں شریک ہیں - ٹرمپ نے صیہونیوں کو خوش کرنے کے لئے کہا کہ وہ یہودی ستیزی کا مقابلہ کریں گے اور واشنگٹن بدستور مختلف مسائل میں اسرائیل کی حمایت کرتا رہے گا - واضح رہے کہ ہولو کاسٹ کےافسانے کا جو یہودیوں اور امریکا نیز مغربی ملکوں کے لئے ریڈ لائن سمجھا جاتاہے اور جس پر تحقیق اور مطالعہ کرنے کی کسی کو اجازت بھی نہیں ہے ، غاصب اسرائیلی حکومت کے فلسفہ وجود ، بین الاقوامی صیہونیزم اور مغربی حکومتوں کے مفادات سے اٹوٹ رشتہ ہے -