Apr ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۷:۵۷ Asia/Tehran
  • ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ کی زندگی سے نالاں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بطور صدر اپنی زندگی کو انتہائی دشوار قرار دیا ہے۔

اپنی حکومت کے سو دن مکمل ہونے پر اپنے ایک بیان میں وائٹ ہاوس میں داخل  سے  پہلے والی اپنی  زندگی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دل پہلے والی زندگی کی جانب لوٹنے کو چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وائٹ ہاوس میں رہتے ہوئے انہیں لگتا ہے جیسے کہ وہ ریشم کے کیڑے کے خول میں بند ہوں۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ زندگی کے مقابلے میں دور صدارت کی حدود و قیود اور پابندیاں ان کے لیے تعجب کا باعث ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ وہ ابھی خفیہ ایجنسیوں کی چوبیس گھنٹے نگرانی اور حفاظت کے عادی نہیں ہوسکے ہیں۔