Apr ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۸:۲۱ Asia/Tehran
  • امریکہ: لاس انجلیس میں فائرنگ ، ایک ہلاک تین زخمی

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس انجلیس میں ہونے والی فائرنگ میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق امریکی پولیس نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ لاس انجلیس میں پیش آیا۔امریکی پولیس نے فائرنگ کے اس واقعے کا ذمہ دار اسپینی نژاد دو شہریوں کو قرار دیا ہے جن میں ایک عورت شامل ہے۔واضح رہے کہ امریکہ میں عام شہریوں کو اسلحہ لے کر چلنے کی اجازت ہے اور نتیجے میں فائرنگ کے واقعات میں ہر سال ہزاروں لوگ ہلاک اور زخمی ہو جاتے ہیں۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ اب تک امریکی کانگریس میں ہتھیاروں کو کنٹرول کئے جانے کا کوئی قانون وضع نہیں کیا جا سکا ہے جس کی اصل وجہ امریکی کانگریس میں اسلحہ فیکٹریوں کے مالکان کا پایا جانے والا اثرورسوخ ہے۔قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں جرائم کی شرح دیگر ترقی یافتہ ملکوں کے مقابلے میں بیس گنا زیادہ ہے۔