Apr ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۹:۵۵ Asia/Tehran
  • افغانستان میں امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کا مشورہ

کابل میں امریکی سفارت خانے کے جاری کردہ بیان میں ، امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پورے افغانستان اور خاص طور سے کابل میں بدامنی میں اضافہ ہوا ہے اور مغربی ملکوں کے سفارت خانوں پر حملے اور مغربی شہریوں کے اغو کا خطرہ موجود ہے۔بیان میں امریکی شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ اغوا کے واقعات نیز مسلح مخالفین کے درمیان جھڑپوں، بارودی سرنگوں کے دھماکوں، سیاسی اور نسلی گروہوں کے درمیان خونی جھڑپوں کے امکانات کو مد نظر رکھتے ہوئے افغانستان کے دیگر شہروں میں جانے سے گریز کریں۔اس سے پہلے امریکی وزارت خارجہ نے بھی اپنے شہریوں کو افغانستان کے سفر کی بابت خبردار کیا تھا۔کابل میں امریکی سفارت خانہ پچھلے چند برس کے دوران متعدد بار ایسے بیانات جاری کرچکا ہے جن میں امریکی شہریوں کو انتہائی محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔