May ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۶:۳۰ Asia/Tehran
  • یورپ جانے والے امریکی شہریوں کو انتباہ

حکومت امریکہ نے یورپ جانے والے امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی ملکوں کو جانے والے امریکی شہریوں کو براعظم یورپ میں جاری دہشت گردی کی لہر سے خطرہ ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف یورپی ملکوں کے اقدامات کے باوجود، براعظم یورپ میں دہشت گردی کے خطرات پوری قوت کے ساتھ باقی ہیں۔
سی این این کی ویب سائٹ نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ حالیہ تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ عراق اور شام جانے والے دوہزار کے قریب دہشت گرد یورپ واپس آگئے ہیں۔
امریکہ کی جانب سے اپنے شہریوں کو یورپ میں دہشت گردی کے خطرات کے بارے میں انتباہ ایسے وقت میں دیا گیا ہے جب واشنگٹن نے اپنے یورپی اتحادیوں کے ساتھ مل کر مشرق وسطی اور خاص طور سے شام میں دہشت گردوں کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ٹیگس