May ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۰:۳۰ Asia/Tehran
  • انڈونیشیا: جیل سے 200 قیدی فرار

انڈونیشیا کی جیل سے 200 کے قریب قیدی فرار ہوگئے ہیں جب کہ مقامی پولیس نے 70 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا کی جیل سے200 قیدی فرار ہوگئے۔ جیل میں گنجائش سے زیادہ قیدی رکھے گئے تھے۔ مقامی ٹی وی چینلز پر سینکڑوں قیدیوں کو فرار ہوتے ہوئے دکھایا گیاہے۔

جیل میں صرف 400 قیدیوں کی گنجائش تھی جبکہ جیل میں1800 قیدیوں کو رکھا گیا تھا، ہجوم کے باعث اور جیل حکام کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر قیدیوں نے جیل کے مرکزی دروازے پر دھاوا بول دیا۔

انڈونیشیا کے حکام کے مطابق 2 ہزار سے زائد پولیس اور آرمی کے اہلکاروں کو جیل پر تعینات کردیے ہیں۔ پولیس نے تمام شہر کی ناکہ بندی کرکے مزید قیدیوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

 

ٹیگس