May ۰۶, ۲۰۱۷ ۲۰:۵۰ Asia/Tehran
  • امریکی ذرا‏ئع ابلاغ کا ٹرمپ کی 100 روزہ کارکردگی رپورٹ دکھانے سے انکار

امریکی ذرائع ابلاغ نے صدر ٹرمپ کی 100 روزہ کارکردگی کے متعلق اشتہارات اور خبروں کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔

واشنگٹن ایگزامنر کے مطابق، سی بی ایس، اے بی سی، سی این این اور این بی سی جیسے ٹی وی چینلوں نے صدر ٹرمپ کی 100 روزہ کارکردگی کے بارے میں سرکاری اشتہارات قبول نہیں کیے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ٹی وی چینلوں نے ذرائع ابلاغ کے بارے میں امریکی صدر کے رویئے خلاف یہ قدم اٹھایا ہے۔
امریکی صدر نے اپنی انتخابی مہم اور انتخابات میں کامیابی کے بعد با رہا ملکی ذرائع ابلاغ پر جعل سازی اور جھوٹ بولنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ٹیگس