May ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۰:۵۹ Asia/Tehran
  • یورپی یونین جوہری معاہدے کے نفاذ پرمتفق

یورپی یونین کے شعبۂ خارجہ پالیسی کی سربراہ نے کہا ہے کہ یورپی یونین اور روس جوہری معاہدے کے نفاذ پر متفق ہیں۔

فیڈریکا موگرینی نے ایسٹونیا کے وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ مشترکہ جوہری معاہدہ جس پر جولائی 2015 میں مغربی ممالک کے طاقتور ممالک سمیت روس اور چین نے ایران کے ساتھ دستخط کیے تھے، اس پرعملدرآمد جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا جس کے بنا پر ہم یہ کہہ سکیں کہ ایران اپنے وعدوں پرعمل نہیں کر رہا ہے۔ فیڈریکا موگرینی نے کہا کہ یورپی یونین اور روس جوہری معاہدے کے نفاذ کے پابند ہیں۔

ٹیگس