May ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۵:۴۰ Asia/Tehran
  • لاوارث بچوں کی تعداد میں اضافے کی بابت انتباہ

بچوں کے عالمی فنڈ یونیسف نے دنیا میں بھر میں بے سرپرست بچوں کی تعداد میں اضافے پر تشویش ظاہر کی ہے۔

 یونیسف کے جاری کردہ بیان کے مطابق سن دوہزار پندرہ اور سولہ کے دوران  دنیا کے 80 ملکوں سے 2 لاکھ  لاوارث بچوں نے پناہ کی درخوست کی ہے۔ اس بیان میں آیا ہے کہ تقریبا ایک لاکھ  مزید بے سرپرست بچوں کے نام امریکہ اور میکیسکو کی سرحد عبور کرتے وقت درج کیے گئے ہیں۔
 یونیسف کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق تقریبا 3 لاکھ بے سرپرست بچوں نے عالمی سرحدیں عبور کی ہیں اور جو سن 2010 کے مقابلے میں 2 گنا زیادہ ہے۔
 یونیسف نے یہ انتباہ ایسے وقت میں دیا ہے کہ سیکڑوں کی تعداد میں بے سرپرست بچوں کو استحصال کا سامنا کرنا ہوتا ہے اور یا  انسانی اسمگلروں کا شکار بن جاتے ہیں۔