May ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۳ Asia/Tehran
  • ری پبلکن ارکان بھی ٹرمپ کے مواخذے کے لیے تیار

ری پبلکن پارٹی کے ایک گروپ نے امریکی صدر کے مواخذے کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیار پورٹوں کے مطابق ، امریکہ کے ری بپلکن ارکان کانگریس، جسٹن ایماش اور کارلوس کربلو نے کہا ہے کہ اگر ایف بی آئی کے برطرف ہونے والے سربراہ جیمز کومی سے ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست کا معاملہ ثابت ہوگیا تو وہ ری بپلکن ارکان ان کے مواخذے کی حمایت کریں گے۔ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومی کی ایک سرکاری تحریر کے مطابق ، صدر ٹرمپ نے چودہ فروری دوہزار سترہ کو جیمز کومی سے گفتگو میں روس کو قومی سلامتی سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے سابق مشیر قومی سلامتی، مائیکل فلن کے خلاف کیس ختم کرنے کی درخواست کی تھی۔قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات کی مہم کے موقع پر امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر مائیکل فلن اور روسی سفیر کے درمیان رابطوں کی خبریں منظر عا پر آئیں تھی جس کے بعد انہوں نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

ٹیگس