May ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۷:۴۳ Asia/Tehran
  • جرمنی کا برطانیہ کو سخت انتباہ

جرمن چانسلر انجلا مرکل نے یورپی شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت کو محدود کرنے کی بابت برطانیہ کو سخت متنبہ کیا ہے۔

انجلامرکل کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کی صورت میں بہت سے تبدیلیاں آئیں گی تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ وہ یورپی شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت کو محدود کرنے سے گریز کرے۔
انہوں نے کہا کہ اگر برطانوی حکام نے برگزٹ کے بعد یورپی شہریوں کی آزادانہ نقل وحرکت کو محدود کیا تو لندن کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
انہوں نے یہ یاد دہانی کرائی کہ یورپی یونین سے علیحدگی کی صورت میں برطانیہ اپنے مفادات کے مطابق قوانین میں تبدیلی لانے میں آزاد ہے لہذا یورپی یونین بھی منصفانہ رقابت کو محفوظ رکھنے کے لیے لازمی تدابیر اختیار کرے گا۔
انجلا مرکل نے امید ظاہر کی کہ برگزٹ پر عملدرآمد کے بعد بھی جرمنی اور برطانیہ کے درمیان اچھے تعلقات قائم رہیں گے۔