May ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۷ Asia/Tehran
  • امریکہ میں ٹائمز اسکوائر پر کار سوار کا حملہ

نیویارک میں ایک سابق امریکی فوجی نے ٹائمز اسکوائر پر موجود لوگوں پر کار چڑھا دی جس کے نتیجے میں ایک لڑکی ہلاک ہو گئی۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک سابق امریکی فوجی نے نیویارک کے معروف ٹائمز اسکوائر پر اس وقت اپنی گاڑی چڑھا دی جب بہت سے لوگ وہاں اکٹھا تھے-

اس واقعے میں ایک لڑکی ہلاک اور بائیس دیگر افراد زخمی ہو گئے- زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے-

عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ گاڑی، مخالف سمت میں چل رہی تھی اور نہایت تیزی سے فٹ  پاتھ پر چڑھ گئی-

سیکورٹی حکام نے واقعے کے بعد علاقے کا محاصرہ کر کے تفتیش شروع کر دی ہے تاہم کہا ہے کہ یہ دہشت گردی کا واقعہ نہیں ہے-

روئٹرز نیوز ایجنسی نے کہا ہے کہ سانحے کا ذمہ دار امریکی فوج کے ادارہ انٹیلیجنس کا سابق رکن اور امریکی شہری ہے-

فٹ پاتھ پر چلنے والوں پرگاڑی چڑھا دینا مغرب میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کا ایک طریقہ ہے جس کی مثال برلین اور لندن میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے ہیں  اور امریکی و یورپی شہری اس طرح کے دہشت گردانہ حملوں سے خوف زدہ رہتے ہیں-   

 

ٹیگس