May ۱۹, ۲۰۱۷ ۲۰:۲۲ Asia/Tehran
  • نیٹو کے سلسلے میں ٹرمپ کی تجویز کی فرانس و جرمنی کی جانب سے مخالفت

فرانس اور جرمنی نے داعش کے خلاف نیٹو کے نام نہاد کردار کو بڑھانے کے تعلق سے امریکی صدر ٹرمپ کی مجوزہ درخواست کی مخالفت کی ہے۔

رویٹرز نے خبر دی ہے کہ فرانس اور جرمنی نے شام اور عراق میں داعش کے خلاف نام نہاد جنگ میں نیٹو کی جانب سے زیادہ کردار ادا کئے جانے پر مبنی امریکی صدر کی درخواست کی مخالفت کر دی-

رویٹرز نے لکھا ہے کہ نیٹو کے بہت سے ممبران کا کہنا ہے کہ آئندہ جمعرات کو نیٹو کے سربراہی اجلاس میں امریکی صدر ٹرمپ، داعش کے خلاف نام نہاد جنگ میں نیٹو کو زیادہ فعال بنانے کی تجویز پیش کریں گے-

البتہ نیٹو کے بعض ملکوں کا کہنا ہے کہ فرانس اور جرمنی ٹرمپ کی اس تجویز کی مخالفت کریں گے-

ٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے بعد نیٹو کا یہ پہلا سربراہی اجلاس ہے- فرانس اور جرمنی کو اس بات پر تشویش ہے کہ عراق اورشام میں داعش کے خلاف نام نہاد جنگ میں نیٹو کے زیادہ فعال ہو جانے سے افغانستان کی طرح نیٹو کے ممالک ان ملکوں میں بھی ایک ایسی جنگ میں الجھ جائیں گے کہ جس کے اخراجات بہت زیادہ ہوں گے اور ممکن ہے کہ  بعض عرب ممالک بھی نیٹو کے اس رول سے دلبرداشتہ ہو جائیں- 

اس کے علاوہ فرانس اور جرمنی کو اس بات کا بھی خدشہ ہے کہ ایسا کرنے سے روس اور نیٹو کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ جائے گی-