May ۲۲, ۲۰۱۷ ۲۱:۱۲ Asia/Tehran
  • شام میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں بارہ بار جنگ بندی کی خلاف ورزی

روسی حکام نے کہا ہے کہ شام میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں بارہ بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی ہے-

روس کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دمشق صوبے میں دو بار، حماہ میں ایک بار اور درعا میں ایک بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی ہے-

بیان میں کہا گیا ہے کہ داعش اور النصرہ محاذ کے زیرکنٹرول علاقوں سے ہلکے ہتھیاروں کی فائرنگ کے ذریعے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی- بیان میں اسی طرح کہا گیا ہے کہ اس دوران، کم جھڑپ والے علاقوں کی صورتحال کسی حد تک مستحکم رہی ہے-

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، روس اور ترکی نے قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شامی دھڑوں کے درمیان مذاکرات کے چوتھے مرحلے کے اختتام پر ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے جس کے تحت چار علاقوں کو کم جھڑپ والے علاقے قرار دیا گیا تھا-

اس معاہدے کے تحت طے پایا تھا کہ ان علاقوں میں اگلے چھے ماہ تک نہ کوئی جھڑپ ہو گی اور نہ ہی وہاں ہوائی حملہ کیا جائے گا-