May ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۱ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب پر امریکی اخبارات کی تنقید

امریکی اخبارات و جرائد نے دورہ سعودی عرب میں امریکی صدر ٹرمپ کی کارکردگی کو غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اس دورے میں انھوں نے آل سعود کی آمرانہ حکومت کی حمایت کی ہے۔

اخبار نیویارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی عرب میں آل سعود کی ڈکٹیٹر حکومت کی جارحانہ کارروائیوں کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اخبار واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ ٹرمپ نے مشرق وسطی میں امریکہ کی آمرانہ حکومتوں کی حمایت میں ماضی کی پالیسیوں کو جاری رکھتے ہوئے عرب حکمرانوں سے مذاکرات کئے ہیں۔

اٹلانٹک جریدے نے بھی لکھا کہ امریکی صدر نے اپنے دورہ سعودی عرب میں اس ملک میں انسانی حقوق کی ہونے والی خلاف ورزیوں پر کوئی گفتگو ہی نہیں کی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے دورہ ریاض میں سینکڑوں ارب ڈالر کے معاہدے کئے ہیں جن میں فوجی ہتھیاروں کے اہم سودے شامل ہیں۔

ٹیگس