May ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۸ Asia/Tehran
  • امریکی صدر پر وینزوئیلا کے صدر کی تنقید

وینزوئیلا کے صدر نے اپنے ملک کے داخلی امور میں واشنگٹن کی مداخلت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وینزوئیلا کے خلاف سازشوں میں امریکی صدر کا ہاتھ ہے۔

پارس ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق وینزوئیلا کے صدر مادورو نے اپنے ملک کے اندرونی مسائل میں واشنگٹن کی مسلسل مداخلت پر امریکی صدر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وینزوئیلا کے خلاف سازشوں میں امریکی صدر ملوث ہیں جو لاطینی امریکہ کے اس ملک کا سیاسی اقتدار اپنے کنٹرول میں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انھوں نے امریکی ملکوں اور ان ملکوں کی تنظیم کے سیکریٹری جنرل لوئیس الماگرو پر بھی وینزوئیلا کے داخلی امورمیں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

واضح رہے کہ وینزوئیلا کی اندرونی صورت حال پچھلے کچھ عرصے سے بحران سے دوچار ہے اور احتجاجی مظاہروں کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں کئی افراد ہلاک و زخمی ہو چکے ہیں جبکہ اس ملک کی حکومت نے اس بحران کے اندرونی و بیرونی عوامل کا پتہ لگاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وینزوئیلا کے خلاف سازشوں میں امریکہ اور اس کے علاقائی عوامل کارفرما ہیں۔

ٹیگس