May ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۲ Asia/Tehran
  • وہائٹ ہاؤس کا ایران مخالف نیا اقدام

امریکہ کی وزارت خزانہ، اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ایک دشمنانہ قدم اٹھاتے ہوئے اس ملک کو مسافر طیاروں کی فروخت کے لائسنس کا جائزہ لے رہی ہے۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے وزیر خزانہ اسٹیون منوچین نے ایوان نمائندگان میں کہا ہے کہ وزارت خزانہ ایران کو مسافر طیارے بیچنے کے لئے بوئینگ اور ایئربس کے لائیسنس کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ تہران کے خلاف دباؤ میں اضافہ کرے-

ٹرمپ حکومت کے حکام نے جامع مشترکہ ایکشن پلان کو کمزور کرنے کے لئے کسی بھی طرح کی کوشش سے دریغ نہیں کیا ہے-

ایران کو مسافر طیارے فروخت کرنے کا معاملہ، ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان دو ہزار پندرہ میں ہونے والے ایٹمی معاہدے سے متعلق ہے-

ایران ایئر نے امریکی اور یورپی کمپنیوں سے دو سو مسافربردار طیارے خریدنے کے لئے پینتیس ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں-

ایران ایئر، بوئینگ کمپنی سے اسّی طیارے اور اس کی حریف ایئربس کمپنی سے سو طیارے اور اے ٹی آر کمپنی سے بیس مسافر طیارے خریدے گی-