May ۲۵, ۲۰۱۷ ۲۰:۳۶ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ اور تشدد کے چھپن واقعات میں 14 ہلاک 36 زخمی

امریکہ میں فائرنگ کے چھپن واقعات میں پچاس افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔

امریکہ کی مختلف ریاستوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ اور تشدد کے چھپن واقعات میں چودہ افراد ہلاک اور چھتیس دیگر زخمی ہو گئے-

رپورٹ کے مطابق یہ واقعات پینسیلوانیا، اوہایو اور میسوری ریاستوں میں پیش آئے جبکہ فائرنگ کے چودہ دیگر واقعات میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی رپورٹ نہیں ملی ہے-

امریکہ میں گذشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران تشدد کے ایک سو اڑتالیس واقعات درج کئے گئے ہیں جن کے نتیجے میں چھیالیس افراد ہلاک اور ترانوے دیگر زخمی ہوئے ہیں-

واضح رہے کہ امریکہ میں گن کلچر کے باعث ہر سال ہزاروں افراد ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں-