May ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۷:۵۸ Asia/Tehran
  • نیٹو میں امریکی فوجی بجٹ میں اضافے پر روس کی تشویش

روس نے نیٹو میں امریکی فوجی بجٹ میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

روسی ذرائع کے مطابق ماسکو کی جانب سے نیٹو میں امریکی فوجی بجٹ میں اضافے پر ایسی حالت میں تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ واشنگٹن نے فوجی بجٹ میں معمولی اضافہ کرنے پر نیٹو کے رکن ممالک پر تنقید کی ہے۔

برسلز میں روس کے مستقل نمائندے الیگزنڈر گروشکو نے سنہ دو ہزار اٹھارہ کے لئے نیٹو کے دائرے میں حکومت امریکہ کے فوجی بجٹ میں چالیس فیصد اضافہ کئے جانے پر تشویش ظاہر کی ہے۔

روس کے اس نمائندے نے کہا ہے کہ امریکہ کی ٹرمپ حکومت نے نیٹو میں امریکی اتحادیوں کو سکون پہنچانے کے منصوبے کے تحت آئندہ سال کے لئے چارارب، اٹھّاسی کروڑ ڈالر کے بجٹ کا مطالبہ کیا ہے اور یہ مسئلہ تشویشناک ہے۔

گروشکو نے کہا کہ ایسی صورت میں امریکہ، یورپی ملکوں میں مزید فوج تعینات کر سکے گا۔

انھوں نے اسی طرح امریکہ کی سرکردگی میں انسداد دہشت گردی اتحاد میں نیٹو کی شمولیت کو شکوک و شبہات کا حامل قرار دیا۔

ٹیگس