May ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۸:۰۵ Asia/Tehran
  • امریکہ میں مانچیسٹر حملے کی اطلاعات لیک ہونے پر برطانوی ذرائع ابلاغ کا ردعمل

برطانوی ذرائع ابلاغ نے امریکہ میں مانچیسٹر کے دہشت گردانہ حملے کی خفیہ اطلاعات لیک ہونے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق مانچیسٹر کے دہشت گردانہ حملے کی خفیہ اطلاعات لیک ہونے پربرطانوی پولیس نے امریکی پولیس کے ساتھ اطلاعات کے تبادلے کا عمل منقطع کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکی ٹی وی چینل سی بی ایس اور این بی سی میں مانچیسٹر میں دہشت گردانہ حملہ کرنےوالے شخص کے نام کا اعلان کیا گیا ہے اور اخبار نیویارک ٹائمز میں برطانوی پولیس کی تصاویر شائع کی گئی ہیں۔لندن کے سیکورٹی حکا م کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے عمل میں رخنہ اندازی کی روک تھام کے لئے خفیہ اطلاعات کو منظرعام پر نہیں آنا چاہئے تھا۔واضح رہے کہ مانچیسٹر کے دہشت گردانہ حملے میں بائیس افراد ہلاک اور انسٹھ دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری داعش دہشت گرد گروہ نے قبول کی ہے۔

ٹیگس