May ۲۹, ۲۰۱۷ ۰۸:۲۲ Asia/Tehran
  • امریکہ: فائرنگ سے 8 افراد ہلاک

امریکی ریاست مسی سیپی میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار سمیت 8 افراد کو ہلاک کردیا جب کہ حملہ آور کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست مسی سیپی میں مسلح شخص نے مختلف گھروں میں گھس کراندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے تاہم پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ  حملہ آور پہلے سے ہی کئی مقدمات میں مطلوب تھا تاہم حملہ آور نے 8 افراد کو کیوں نشانا بنایا اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب امریکی ریاست اورگن کے شہر پورٹ لینڈ میں ایک نسل پرست حملہ آور نے ایک مسافر ٹرین میں دو مسلمانوں پر چاقو سے حملہ کر کے ان کا قتل  کردیاپورٹ لینڈ کی پولیس نے کہا ہے کہ حملہ آور نے ایک مسافر ٹرین میں پہلے دو مسلمان خواتین سے جوحجاب میں تھیں غلط باتیں کہیں اس کے بعد تین افراد پر چاقو سے حملہ کیا جن میں سے دو مسلمان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئےحملہ آور کی جو ویڈیو کلپ منظرعام پر آئی ہے اس میں وہ نسل پرستانہ نعرے لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آور مسلسل نسل پرستانہ نعرے لگا رہا تھا اور مسلمانوں کے خلاف باتیں کر رہا تھا-

ٹیگس