May ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۴:۳۰ Asia/Tehran
  • اسکاٹ لینڈ کو ایک بار پھر ریفرنڈم کا موقع ملنا چاہئے : نیکولا اسٹرجن

اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نے برطانوی وزیراعظم تھرسیامئے سے کہا ہے کہ وہ برطانیہ سے اسکاٹ لینڈ کی علیحدگی کے تعلق سے ریفرنڈ م کے تعلق سے نظر ثانی کریں

اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نیکلا اسٹرجن نے کہا کہ اگر اسکاٹ لینڈ کی نیشنل فرنٹ پارٹی کہ جو برطانیہ سے علیحدگی کی خواہاں ہے آٹھ جون کو ہونے والے انتخابات میں زیادہ نشستیں حاصل ہوجاتی ہیں تو پھر تھریسامئے کی جانب سے برطانیہ سے اسکاٹ لینڈ کی علیحدگی کے بارے میں دوسرے ریفرنڈم کے انعقاد کرانے کی درخواست کی مخالفت کی کوئی حیثیت نہیں رہے گی- اسکاٹ لینڈ کی نیشنل فرنٹ پارٹی نے دوہزارپندرہ کے انتخابات میں پارلیمنٹ کی انسٹھ نشستوں میں سے چھپن نشستیں حاصل کی تھیں اور توقع ہے کہ وہ دوسری بار بھی بڑی آسانی سے کامیاب ہو جائے گی- اس پارٹی کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے برگزٹ سے نکلنے کے بعد اسکاٹ لینڈ کو بھی برطانیہ سے خود مختاری حاصل کرنے کے لئے ایک بار پھر ریفرنڈم کرانے کا موقع ملنا چاہئے

ٹیگس