May ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۷:۳۰ Asia/Tehran

سری لنکا کے جنوبی علاقوں میں آنے والے طوفان و سیلاب کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر ایک سو ستّر ہو گئی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ ریسکیو ٹیموں نے بارش رکنے کے بعد ایک سو ستّر لاشیں نکالی ہیں اور ایک سو دس دیگر لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق سیلاب کے نتیجے میں چار سو رہائشی مکانات بالکل تباہ ہو گئے ہیں جبکہ چار ہزار دو سو دیگر مکانات کو بھی خاصا نقصان پہنچا ہے۔امدادی ٹیموں نے پچھتّر ہزار افراد کو تین سو تیس عارضی کیمپوں میں منتقل کر دیا ہے۔

ٹیگس