Jun ۰۲, ۲۰۱۷ ۰۹:۴۲ Asia/Tehran
  • لائن آف کنٹرول پرفائرنگ اقوام متحدہ کی تشویش

اقوام متحدہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پرفائرنگ پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

معمول کی بریفنگ کے دوران ایک صحافی کی جانب سے کیے گئے سوال پراقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول کی صورتحال ہمارے لیے باعث تشویش ہے۔

ترجمان اسٹیفن دوجارک کا مزید کہنا تھا کہ سکریٹری جنرل اس صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز پر پاکستان اور ہندوستان کی فورسز کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

پاکستان اور ہندوستان کے تعلقات میں اڑی حملے کے بعد سے کشیدگی پیدا ہوگئی ہے اور دونوں ممالک کی جانب سے متعدد مرتبہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جاچکی ہے۔

ٹیگس