Jun ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۹:۳۹ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کی ہلڑبازیاں ملکی معیشت کے لیے تباہ کن ہیں، بلومبرگ

امریکی جریدے بلومبرگ نے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہنگامہ خیز پالیسیوں کو ملک کی اقتصادی صورتحال کے لیے انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔

بلومبرگ ویب سائٹ نے خبردار کیا ہے کہ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے ملکی معیشت کے لیے اتنہائی تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے۔ اس رپورٹ میں، صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کو امریکہ کی اقتصادی بے یقینی کا سب سے بڑا سبب قرار دیا گیا ہے۔ بلومبرگ جریدے کے مطابق، اگر ڈونلڈ ٹرمپ سیاسی ہلڑبازی تک محدود رہیں تو ملک کے حق میں بہتر ہوگا البتہ انہوں نے لفظی تجارتی جنگ شروع کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ اپنی متنازعہ پالیسیوں پر بضد ہیں۔
مذکورہ امریکی جریدے نے اپنی رپورٹ میں بجٹ کے بحران، ٹیکس دھندگان پر پڑنے والے دباؤ نیز ایوان نمائندگان اور وائٹ ہاوس کے درمیان پائےجانے والے اختلافات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس صورتحال کے مستقل میں امریکی معیشت کے لیے تباہ نتائج برآمد ہوں گے۔
اس رپورٹ میں حصص منڈیوں کو صدر ٹرمپ کے متنازعہ ٹویٹ پیغامات سے متاثر ہونے والا اہم اقتصادی شعبہ قرار دیا گیا ہے۔ جریدے نے واضح کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے امریکی معیشت کو نقصان پہنچا کر ، سیاحوں اور امریکہ میں تعلیم کے خواہاں نوجوانوں کو غیر یقینی صورتحال میں مبتلا کردیا ہے۔

ٹیگس