Jun ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۸ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا کے خلاف نئ بابندیوں کی منظوری

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے خلاف عائد پابندیوں میں مزید اضافے کی منظوری دے دی۔


شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں میں اضافے کی قرار داد کا مسودہ امریکہ نے چین کے تعاون سے تیار کیا تھا۔
واشنگٹن اب تک بیجنگ پر یہ الزام عائد کرتا رہا ہے کہ اس نے شمالی کوریا کے میزائل اور ایٹمی تجربات رکوانے کے لیے موثر کوشش نہیں کی ہے۔

شمالی کوریا کے میزائل اور ایٹمی تجربات کے جواب میں عائد کی جانے والی پابندیوں کے اس بل کی سلامتی کونسل کے تمام مستقل اور عارضی ارکان نے حمایت کی۔
اس قرارداد کے تحت شمالی کوریا کے چودہ رہنماؤں اور چار اداروں کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے جن میں کوریو بینک اور شمالی کوریا کی مسلح افواج کا میزائل ونگ بھی شامل ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان پچھلے چند ہفتے کے دوران کشیدگی میں شدید اضافہ ہوا ہے۔

 

ٹیگس