Jun ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۳:۴۱ Asia/Tehran
  • شنگھائی تعاون تنظیم  میں ایران کی رکنیت کی حمایت

چین نے کہا ہے کہ بیجنگ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مستقل شمولیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

چین کے نائب وزیر خارجہ لی ھوئی لائی نے پیر کے روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں آئندہ ہفتہ شنگھائی تنظیم کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں ایران کی مستقل رکنیت کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران شنگھائی تنظیم کا فعال رکن ہے اور بیجنگ اس تنظیم میں تہران کی مستقل رکنیت کا حامی ہے.

اسلامی جمہوریہ ایران کی مضبوط اسٹریٹیجک پوزیشن کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کی شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت سے رکن ممالک سمیت علاقائی اورعالمی سطح پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ ایران کی مستقل شمولیت کے بعد ایس سی او تنظیم میں شامل ممالک کی آبادی تین ارب تک پہنچ جائے گی جس سے اس علاقائی تنظیم کی طاقت میں مزید اضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران 2005 سے شنگھائی تعاون تنظیم میں مبصر کی حیثیت سے فعال ادا کر رہا ہے۔

ٹیگس