Jun ۱۹, ۲۰۱۷ ۰۸:۴۲ Asia/Tehran
  • امریکی پابنیدیوں پر روس کا سخت رد عمل

روسی صدرولادیمیر پوتن نے امریکی پابنیدیوں پرسخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے اتوار کوصحافیوں سے گفتگو میں اپنے ملک پرامریکا کی جانب سے نئی پابندیاں عائد کیے جانے پرخبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو نقصان پہنچے گا۔ روسی صدر نے کہا کہ فی الحال ان پابندیوں کے جواب کے حوالے سے بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔ پوتین نے واضح کیا کہ اگر نئی پابندیاں عائد کی گئیں تو ان کو موقف میں تبدیلی کے حوالے سے دیکھنا ہوگا۔

واضح رہے کہ امریکی سینیٹ نے متفقہ طورپرروس پر نئی پابندیاں عائد کرنے سے متعلق قانونی بل کی تائید کردی۔ روسی میڈیا کے مطابق روس پر نئی پابندیوں کی وجہ یوکرین میں روس نوازجنگجوؤں کی مداخلت بتائی گئی ہے۔

ٹیگس